کراچی(آئی این پی )سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جن روٹس پر پیپلز بس سروس چل رہی ہے وہاں نجی بسیں بند کروا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ ای وی بسیں لیکر آئیں، سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے ای وی بسوں کا آغاز کیا ہے اور ہماری کوشش ہے سندھ سے باقی بسوں کا خاتمہ کریں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم پرائیویٹ بسیں زبردستی بند کرواسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کر رہے لیکن جن روٹس پر پیپلز بس سروس چل رہی ہے وہاں پرائیویٹ بسیں بند کروارہے ہیں، حکومت ٹرانسپورٹرز کو سود فری قرضہ دینے کو تیار ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر میں کراچی میں نئے روٹس شروع کررہے ہیں، خیر پور، سکھر ٹو شکار پور پیپلز بس شروع کررہے ہیں