کراچی میں ترقیاتی کام جاری، ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی، شرجیل میمن

سانحہ گل پلازہ کے شہدا اور کراچی میں حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے  دعائیں 
کراچی(آئی این پی ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا  ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور شہر کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ دعا میں پاکستان کی بقا و سلامتی، سانحہ گل پلازہ کے شہدا اور کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے  خصوصی دعائیں کی گئیں۔پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور کے واقعے پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے طنزیہ طور پر سوال کیا کہ کیا اب لاہور کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہوگا۔سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بتایا کہ 14 سال بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے جو 4 فروری کو ہوگی، سپیکر نے ارکان اسمبلی سے بھرپور شرکت کی ہدایت کی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی تحریک کی منظوری دی کہ اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے۔وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی، مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور ٹریفک کے لیے سمارٹ سسٹم پر کام جاری ہے