ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ گئیں، جلد سڑکوں پر آئیں گی،شرجیل میمن

کراچی (آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  کراچی کے عوام  کو   خوشخبری  دیتے ہوئے  بتایا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ گئیں، انشااللہ جلد سڑکوں پر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان  میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں بندر گاہ  پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ  کی  جانب سے ڈبل ڈیکر بسیں انشااللہ جلد سڑکوں پر لائی جائیں گی۔