مختلف آپریشنل وجوہات کے باعث کئی ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ قراقرم ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ) ملک کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہونے والی متعدد مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔پاکستان ریلوے حکام کے مطابق مختلف آپریشنل وجوہات کے باعث کئی ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ قراقرم ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی،پاکستان ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی ٹرین کے تازہ ترین اوقات معلوم کرنے کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے