لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے ہینڈی کرافٹس شاپ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، چیئرمین ٹیوٹا ساجد محمود کھوکھر، ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے نئی عمارت کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔