لاہور (آن لائن) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام حج قرعہ اندازی 2027 کی تقریب پیسک ہاؤس میں منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے حج قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے اپنے ملازمین کو ہرسال قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلئے بھجوا جانا شاندار اقدام ہے