ماحولیاتی آلودگی پر 38 گاڑیاں بند ،156 کے چالان

 8 مقدمات ، 2 افراد گرفتار،514 قانون شکنوں کو 8 لاکھ 59 ہزار جرمانہ 
لاہور ( کرائم رپورٹر) سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارروائی کی، 38 گاڑیاں بند ،156 کے چالان کر دئیے گئے،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے کئے۔ ادھر ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 8 مقدمات درج ، 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 514 قانون شکنوں کو 8 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 2، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 412 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔