ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرینگے:مریم اورنگزیب

محکمہ تحفظ ماحول نے کارروائیوں کے دوران متعدد بھٹوں کو منہدم اور صنعتی یونٹس کو سیل کردیا‘حکومت  زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے:سینئر صوبائی وزیر

لاہور (سپیشل رپورٹر) سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فضائی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول نے نان زگ زیگ بھٹوں اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔محکمہ تحفظ ماحول نے کارروائیوں کے دوران متعدد بھٹوں کو منہدم اور صنعتی یونٹس کو سیل کردیاہے۔لیہ میں 4 اور پاکپتن میں 2 نان زگ زیگ بھٹے منہدم کیے گئے، جن کی کل تعداد 6 بنتی ہے۔لاہور میں 5صنعتی یونٹس(انجینئرنگ ورک یونٹ، زیر تعمیر سائٹ، واشنگ یونٹ) سیل کیے گئے، جبکہ باقی پنجاب میں 5 مزید یونٹس (3 کیمیکل یونٹس، 1 آئل مِل، 1 فوڈ یونٹ) کو سیل کیا گیا۔ یوں مجموعی طور پر 10 یونٹس بند کیے گئے۔کارروائی میں لیہ اور جھنگ میں ایک ایک نان زگ زیگ بھٹہ گرائے گئے، جن کی کل تعداد 2 رہی۔لاہور میں 2 ماربل کٹنگ یونٹس سیل، پنجاب میں 4 مزید صنعتی یونٹس (2 چپ بورڈ یونٹس، 1 بھٹہ، 1 اسٹون کرشر)سیل۔ مجموعی طور پر 6 صنعتی یونٹس بند کیے گئے۔ لاہور میں خصوصی مہم کے دوران 55صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 2 کو سیل کیا گیا۔ کمرشل جنریٹرز کی انسپیکشن بھی جاری ہے، جن میں سے 1 اور ماربل کٹنگ مشین کے 2 یونٹس بھی سیل کردیئے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔