قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد،مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی م ئوثر حکمت عملی کے باعث شہر میں جرائم کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے مئی کے دوران 156 جرائم پیشہ گینگز کے 352 کارندوں کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق کارروائیوں میں 235 موٹر سائیکلیں، 8 کاریں، طلائی زیورات اور نقدی بر آمد کی گئی، جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار بھی بر آمد کی گئی جس میں 33 کلاشنکوف، 205 رائفلیں، 140 بندوقیں، 3 ہزار 415 پستول اور 16 ہزار 971 گولیاں شامل ہیں۔فیصل کامران نے بتایا کہ نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 ہزار 854 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پٹرولنگ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا گیا ہے۔عید کے پیش نظر مویشی منڈیوں، بینکوں، اے ٹی ایمز اور تجارتی مراکز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وارداتوں کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور اہم مقامات کی مسلسل نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول رومز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ جرائم کے خلاف جاری کارروائیاں مزید م ئوثر بنائی جا سکیں۔