ماڈل ٹائون ڈویژن 1ماہ ، 156 موٹرسائیکل چوری

145 موٹرسائیکلیں چوری، 11 گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، کئی ملزموں کی گرفتاری کے باوجود ریکوری کی شرح کم
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس غریب کی سواری کا تحفظ یقینی نہ بنا سکی۔ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران 156 موٹرسائیکل چوری اور چھین لی گئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں ختم نہ ہو سکیں۔ جولائی میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 145 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 11 شہریوں سے موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعض ملزمان کی گرفتاری کے باوجود ریکوری کی شرح بہت کم ہے