یہی حال رہا تو ایک دو سال میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہو جائے گا:بھارتیوں کا واویلا
ڈھاکہ(آئی این پی)بھارت نواز بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ نئی دہلی نے اس نئی پیش رفت پر روایتی انداز میں مخالف پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے۔ اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جس رفتار ہے معاملات طے پارہے ہیں آئندہ ایک دو برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔