اسلام آباد(آئی این پی )لائسنسنگ درخواست کیلئے غیر ملکی ڈائریکٹرز کی پیشگی سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی گئی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے حلف نامے کی بنیاد پر لائسنسنگ درخواستوں کی پراسیسنگ شروع کردی جائے گی۔ جبکہ غیر ملکی ڈائریکٹرز کی تقرری بدستور متعلقہ اداروں کی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔سکیورٹی کلیئرنس مسترد ہونے کی صورت میں کمپنی کو نیا ڈائریکٹر نامزد کرنا ہوگا۔ نء