کراچی (آئی این پی )روزگار کے سلسلے میں یو اے ای جانے والے پاکستانیوں پر پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط عائد کردی گئی ،یہ اقدام شکایات کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔تفصیل کے مطابق بیوروآف امیگریشن نے یواے ای ایمپلائمنٹ ویزے کیلئے نئی شرط لاگو کردی۔پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ یو اے ای نوکری پر جانے والوں کو پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا، ہم حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔