راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے اور اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راچن رویندرا نے شاندار سنچری بنائی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی شکست کے بعد پاکستان کا اگر مگر کا کھیل ختم ہوگیا‘دفاعی چیمپئن پاکستان ٹرافی سے محروم ہوگیا اور سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا جبکہ گروپ اے سے نیوز ی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں