تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، عدالت نے پولیس افسر کے پوٹینسی ٹیسٹ کا حکم دے دیا

تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، عدالت نے پولیس افسر کے پوٹینسی ٹیسٹ کا حکم دے دیا

لاہور کی کینٹ کچہری میں تھانہ غازی آباد کے علاقے میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلہ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف نے جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم مقدمے میں نامزد ہے اور تفتیش کے لیے اس کی تحویل ضروری ہے، تاہم عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں ہدایت کی کہ ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ کرایا جائے، تفتیش مکمل کی جائے اور اسے 8 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔