پنجاب کے ضلع شجاع آباد میں میپکو آفیسر کے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق، مظہر نامی ملزم سکندرآباد سب ڈویژن کا لائن سپرنٹنڈنٹ ہے، جس نے متاثرہ لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیا۔ اس کے بعد وہ ویران باغ میں لے گیا اور اپنی گاڑی میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے دوران لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے، جس پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔