جرمنی کے لیپزگ ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

جرمنی کے لیپزگ ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

جرمنی کے لیپزگ ہالے ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ایک ڈرون برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون ایئرپورٹ کے محدود رسائی والے کارگو ایریا میں رن وے کے قریب پایا گیا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ وقت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں جبکہ بعض پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے اس واقعے کو "خطرے کی ایک نئی سطح" قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کار اس امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ کسی ممکنہ ہائبرڈ حملے کا حصہ ہو سکتا ہے۔تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کسی گروہ یا ملک کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، جبکہ تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک DHL کارگو طیارہ بھی راستہ تبدیل کیے جانے کے بعد ایک نامعلوم فضائی شے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث اسے معمولی نقصان پہنچا۔ حکام اس واقعے اور دھماکا خیز ڈرون کے درمیان ممکنہ تعلق کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔