بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کے روٹ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 مئی کو بنگلورو کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا، جہاں وزیراعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔سکیورٹی چیکنگ کے دوران قافلے کے راستے کے قریب سے جیلاٹن اسٹکس برآمد ہوئیں، جو عام طور پر دھماکا خیز مواد میں استعمال ہوتی ہیں۔ واقعے کے بعد فوری طور پر علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ابتدائی تحقیقات میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مواد وہاں کیسے پہنچا۔حکام اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ کوئی دانستہ کارروائی تھی یا سکیورٹی نظام میں سنگین کوتاہی کا نتیجہ۔واقعے کے بعد بھارت میں سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور مختلف حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔