قصور: سسرال کے باہر شخص کے خود کو آگ لگانے کا واقعہ، تشویشناک حالت میں لاہور منتقل

قصور: سسرال کے باہر شخص کے خود کو آگ لگانے کا واقعہ، تشویشناک حالت میں لاہور منتقل

قصور کے علاقے مصطفی آباد میں ایک 35 سالہ شخص شدید جھلس گیا جب اس نے مبینہ طور پر اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق شہباز کی اہلیہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو واپس لانے کے لیے سسرال گیا، تاہم مبینہ طور پر رضامندی نہ ملنے پر اس نے سسرال کے باہر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور شدید جھلسنے والے شخص کو فوری طور پر بلھے شاہ اسپتال قصور منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی شدید ذہنی دباؤ، مایوسی یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات کا سامنا کر رہے ہوں، تو کسی قابلِ اعتماد عزیز، دوست یا ذہنی صحت کے ماہر سے فوری بات کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد یا مقامی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔