لاہور: تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں نوجوان پر چھریوں کا حملہ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

لاہور: تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں نوجوان پر چھریوں کا حملہ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: لاہور میں تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت کاظم علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاظم علی گھر جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم ملزمان نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران ملزمان نے گلے پر چھری کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔