گاڑیوں کی رجسٹریشن، انشورنس نظام میں بڑی اصلاحات کی منظوری

کراچی(خصوصی رپورٹ ) سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور انشورنس نظام سے متعلق اہم اصلاحات منظور کرلیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف عباس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں طرزِ حکمرانی، عوامی انتظام، انفرا اسٹرکچر، تعلیم، صحت، محنت کشوں کی فلاح اور معاشی اصلاحات سے متعلق 20 سے زائد نکات پر غور کیا گیا