نئے ضوابط کے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے سے قبل محکمہ خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی ہوگی
لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی سے متعلق نئے قواعد متعارف کرا دئیے ۔ جن کا مقصد نظام میں شفافیت، نگرانی اور انتظامی بہتری لانا ہے۔نئی پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے استعمال، الیکٹرک وہیکلز کی خریداری اور افسران کو الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ اقدامات سرکاری وسائل کے موثر استعمال اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کیلئے کئے گئے ہیں، جبکہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو زیادہ منظم اور قابلِ نگرانی بنایا جائے گا۔سرکاری گاڑیوں سے متعلق نئے ضوابط کے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے سے قبل محکمہ خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔سرکاری گاڑیاں صرف گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو الاٹ کی جائیں گی۔افسران کے لیے ماہانہ پٹرول کی حد میں 25 لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر مالیاتی کنٹرول سے اخراجات میں شفافیت آئے گی، جبکہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو مخصوص گریڈ تک محدود کرنے سے غیر ضروری استعمال کم ہوگا۔