ایشیائی ترقیاتی بینک نے انشورنس سیکٹر اصلاحات کی تجویز دیدی

 پاکستانی حکومت ملک میں انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے:اے ڈی بی
اسلام آباد (آئی این  پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر اصلاحات کی تجویز دیدی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت ملک میں انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے، غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں،انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے