راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ناجائز طریقے سے نااہل کیے گئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو امیدوار کے طور پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔
یہ بات عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
ملاقات کی تفصیل
علیمہ خان نے کہا کہ:اللہ کا شکر ہے کہ ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔ہم تینوں بہنیں جیل کے باہر موجود تھیں۔بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں دریافت کیا۔بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش تھے اور دباؤ کے باوجود عوامی ردعمل کو سراہا۔
عمران خان کا عوام کیلئے پیغام
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا:"کے پی اور پنجاب میں بھی عوام باہر نکلی، میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔""ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جتنا آج ہورہا ہے، یحییٰ خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا دبایا جا رہا ہے۔""آزادی قربانی مانگتی ہے، ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے، عوام کو 14 اگست کو حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہوگا۔"
قیادت کیلئے ہدایات
عمران خان نے اپنی پارٹی کی قیادت کو پیغام دیا کہ "جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔"انہوں نے ہدایت دی کہ "نااہل ارکان کی سیٹوں پر کسی اور کو نہ کھڑا کریں، کیونکہ انہیں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا ہے۔"
کے پی حکومت اور آپریشن پر بیان
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا:"کے پی حکومت کو چاہیے کہ آپریشن بند کرے، اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائی پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔""مسائل کو جرگوں کے ذریعے حل کیا جائے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا ہوگا کہ کیا کرنا چاہیے۔"