عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا، حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا: حافظ نعیم الرحمان

عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو لاوا پھٹ جائے گا، حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نئے نوآبادیاتی نظام کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے، اور پاکستان کے حکمران اس کے آشیرباد کے حصول کے لیے بےتاب ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو عالمی عدالت انصاف کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر انصاف کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی رائے کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ملک میں شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا، اور عوام بپھرنے کی صورت میں حکمرانوں کے لیے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔نعیم الرحمان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر بھی تنقید کی اور اسے جمہوریت دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے، اور موجودہ عدالتی نظام اور ظلم کے نظام کو ختم کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تمام مسالک کی تکریم کرتی ہے اور کسی مخصوص مسلک کی نمائندہ نہیں ہے، اور اسی حوالے سے جماعت اسلامی 15 جنوری کو ریفرنڈم کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔