لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اللہ یار سیفی، سینئر کلرک فرحان احمد اور مرحوم اے ایس آئی محمد منشاء کی بیوہ کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو ریلیف کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کانسٹیبل محمد رمضان، غازی کانسٹیبل عدنان اشرف، کانسٹیبل عمران کی والدہ اور کانسٹیبل محمد آصف کی مالی امداد اور دیگر درخواستوں پر بھی ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔