بھوانہ:پیشی پر دو بھائیوں کو مخالفین نے قتل کر دیا

 اسد اور ربنواز تحصیل کچہری کے باہر مار ے گئے ،مقتولین پر قتل کامقدمہ تھا
بھوانہ،چنیوٹ(خصوصی رپورٹ)پیشی پر آ? دو سگے بھائیوں کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ بھوانہ کی حدود تحصیل کچہری کے باہر چند گز کے فاصلے پر قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔مقتولین کی شناخت سگے بھائیوں اسد اور ربنواز پسران صوبہ اقوام مسلم شیخ سکنہ 247 کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق مقتولین پر ایک عورت نیک رانی کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔قتل کے بعد نامعلوم ملزم موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ایوب ساہی,ایس ایچ او رضوان سمیت پولیس افسر، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتولین نیک رانی کے قتل پر پیشی سے واپس جا رہے تھے کہ عدالت سے چند گز کے فاصلے پر گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔