رائیونڈ سٹی میں صلح کے بہانے مخالفین نے 18سالہ عاطف کوگھر بلا کر گولیاں مار دیں، فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ مشن کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے عاطف کو گھر سے باہر بلایا اور بعد ازاں مشن کالونی لے جا کر اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاقتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ اور دیگر حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئیں گے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔