مخالفین نے 36 سالہ نوجوان قتل کر دیا

وقوعہ تھانہ ترکھانی کے گائوں 44گ ب میں ہوا، امجد موقع پر چل بسا
سمندری (خصوصی رپورٹ)مخالفین نے فائرنگ کرکے 36 سالہ نوجوان قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سمندری کے نواح میں تھانہ ترکھانی کے گائوں 44گ ب میں پرانی رنجش کی بنا پرملزمان نے 36سالہ امجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں امجد دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے،اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔