منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، آئس برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دورانِ پٹرولنگ منشیات فروش ارشد کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 859 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اْسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔