منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،1کلو سے زائدچرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش کومنشیات سمیت گرفتار کرکے ملزم علی سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خاں کے مطابق ملزم نے گلی محلوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔