گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے طلاق کا اعلان کر دیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے طلاق کا اعلان کر دیا

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں خود کو ’’سنگل‘‘ قرار دیا ہے، جس کے بعد ان کی شوہر زین احمد سے علیحدگی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلونڈ بالوں میں نظر آئیں۔ تاہم مداحوں کی توجہ تصاویر سے زیادہ ان کے کیپشن پر مرکوز رہی، جس میں گلوکارہ نے اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے حوالے سے ’’سنگل‘‘ لکھا۔آئمہ بیگ اور معروف فیشن برانڈ راستہ کے سی ای او زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ دونوں کا نکاح کینیڈا میں ہوا تھا، جس کی تصاویر بھی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔شادی سے قبل بھی دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے تھے، تاہم حالیہ عرصے میں آئمہ بیگ کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں۔

اب گلوکارہ کی جانب سے خود کو ’’سنگل‘‘ قرار دیے جانے کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم زین احمد کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب آئمہ بیگ کے ایک حالیہ انسٹاگرام کمنٹ نے بھی ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے، جس میں انہوں نے لکھا، ’’سنگل کا مطلب سنگل ہی ہوتا ہے۔‘