دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جے یو آئی مردان کے ایک درجن عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جے یو آئی مردان کے ایک درجن عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج

پشاور: مردان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر سمیت ایک درجن عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں جے یو آئی مردان کے ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی سمیت سابق ارکانِ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں سابق ایم پی ایز مولانا تاج الامین جبل، مولانا اسرار الحق اور مفتی حماد شامل ہیں۔اس کے علاوہ جے یو آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالفین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔