پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا نیا ملی نغمہ ریلیز

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا نیا ملی نغمہ ریلیز

ویب ڈیسک: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے نیا ملی نغمہ ریلیز کیا ہے، جس کے بول قومی ترانے کی پہلی سطر "پاک سر زمین شاد باد" سے ماخوذ ہیں۔

اس نغمے میں پاکستانی قوم کو ایک پُرعزم، بہادر اور محنتی قوم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ گیت میں اقوامِ پاکستان کی خوبصورتی، جوش اور جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی شاندار فتح کو قومی اتحاد کی واضح علامت قرار دیا گیا ہے۔نغمہ حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبات کو بیدار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، اور ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت کی جھلک نمایاں ہے۔