نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد ( اے ایف بی) الیکشن کمیشن نے نااہلی کے ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث ریفرنس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمر ایوب کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس پر سماعت کی، تاہم عمر ایوب آج بھی پیش نہیں ہوئے۔دوران سماعت جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وکیل پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوئے، اگلی تاریخ دے دی جائے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ انہیں اگلی تاریخ دے دیں۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔