9 مئی مقدمات: عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت 29نومبر تک ملتوی

 سرگودھا (آئی این پی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث ان کیخلاف میانوالی میں درج 9مئی کے کیس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کے مقدمہ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، وکلا صفائی نے عمر ایوب کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ عمر ایوب گلے کے انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہیں اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔عدالتی ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی عدم حاضری پر عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی، اسی تاریخ کو ان کی بریت کی درخواست پر بھی حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔