راستے بند، ارکان غیر حاضر، سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک  کیلئے  ملتوی کردیا گیا۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں بتایا کہ ایک مذہبی جماعت کی اسلام آباد میں سرگرمی کے باعث راستے بند ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔