مونس الہی کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہی کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست مونس الہی کی والدہ قیصرہ الہی کی جانب سے دائر کی گئی، جس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے