پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری ہو گئی۔وہ میچ میں صرف دو اوورز ہی کر سکے تھے کہ تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہیں آ سکے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے اور مزید صورتحال کے بارے میں جلد اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔یاد رہے کہ نسیم شاہ پہلے بھی انجری کے باعث کچھ میچز سے باہر رہے تھے اور یہ میچ ان کی صحتیابی کے بعد واپسی کا پہلا موقع تھا، تاہم ایک بار پھر انجری نے ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔