سلمان خان کی فلاحی ہمدردی، دو بار دل کی پیوندکاری کروانے والی خاتون نے کیا جذباتی انکشاف

سلمان خان کی فلاحی ہمدردی، دو بار دل کی پیوندکاری کروانے والی خاتون نے کیا جذباتی انکشاف

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی انسانی ہمدردی ایک بار پھر سامنے آ گئی، جب دو بار دل کی پیوندکاری سے گزری خاتون نے ان کی مدد اور حمایت کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کی رینا راجو نے بتایا کہ اداکار نے اپنی فلاحی تنظیم Being Human Foundation کے ذریعے مشکل وقت میں ان کی بھرپور مدد کی۔ رینا کے مطابق پہلے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے قبل سلمان خان نے فون پر دو گھنٹے بات کر کے حوصلہ دیا اور ان کے اہل خانہ کی بھی مکمل مدد کی۔دوسری پیوندکاری کے دوران انہیں سلمان خان سے ذاتی ملاقات کا موقع بھی ملا، جو ان کے لیے یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔ یہ واقعہ سلمان خان کی فلاحی اور انسانی ہمدردی کی دیرینہ مثال کے طور پر سامنے آیا، جو وہ 2007 سے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہیں۔