ویب ڈیسک: پاکستان کی اداکارہ زارا ترین نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی جذباتی انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
انٹرویو کے دوران زارا ترین نے بتایا کہ انہیں زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ اور مایوس کن تجربات تھے۔"پہلی بار دل ٹوٹنے پر انسان بہت مایوس ہو جاتا ہے، لیکن جب دوسری بار ایسا ہو تو غصہ خود پر آتا ہے کہ آخر کیوں دوبارہ موقع دیا۔"
ازدواج اور علیحدگی
زارا ترین نے 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر سے شادی کی تھی اور بعد ازاں امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔ تاہم شادی کے ڈیڑھ سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جن پر ابتدائی طور پر دونوں جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔بعدازاں، زارا ترین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا انتہائی مشکل اور حساس مرحلہ قرار دیا۔"ازدواجی تعلق ختم ہونا آسان نہیں ہوتا۔ لوگ جو کچھ دیکھتے ہیں، وہ صرف ایک پہلو ہوتا ہے، پردے کے پیچھے بے شمار تکلیفیں اور جدوجہد چھپی ہوتی ہے۔"زارا نے مداحوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ:"میری ذاتی زندگی کا احترام کریں، کیونکہ میں اب آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔"
سوشل میڈیا پر ردِعمل
زارا کی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی دیانتداری اور حوصلے کو سراہا ہے۔