دھرمیندر کی وفات کے بعد بگ باس کی میزبانی سے انکار، سلمان خان کا دل چھو لینے والا جذباتی بیان

دھرمیندر کی وفات کے بعد بگ باس کی میزبانی سے انکار، سلمان خان کا دل چھو لینے والا جذباتی بیان

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان نے حالیہ ویک اینڈ وار میں جذبات کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے بہت مشکل ہو گئی تھی۔

سلمان خان، جن کا دھرمیندر کے ساتھ گہرا رشتہ تھا، نے بتایا کہ دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل کو چھو لیا بلکہ پورے فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ دھرمیندر کا اس دنیا سے چلے جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے، اور اس غم کی شدت اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب وہ اس شو کی میزبانی کرنے کے موڈ میں نہیں تھے۔ گفتگو کے دوران سلمان خان نے ہمت دکھاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس ہفتے شو کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے، مگر زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری شدید سوگ میں مبتلا ہے۔سلمان خان کا یہ جذباتی خطاب نہ صرف ان کے دھرمیندر سے محبت اور احترام کا اظہار تھا بلکہ اس غمگین وقت میں ان کی دل کی افسردگی بھی عیاں ہوئی۔