سلمان خان کا دیرینہ دوست کے انتقال پر دل کو چھولینے والا جذباتی پیغام

سلمان خان کا دیرینہ دوست کے انتقال پر دل کو چھولینے والا جذباتی پیغام

بالیوڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے دیرینہ اور قریبی دوست سشیل کمار کے انتقال پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے ہیں۔

 دونوں کے درمیان چار دہائی سے زائد عرصے پر محیط گہری دوستی تھی، جسے سلمان خان نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے دوست کے ساتھ ایک پرانی یادگار تصویر شیئر کی اور ایک جذباتی پیغام میں سشیل کمار کو مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سشیل کمار ہر مشکل وقت میں مسکراتے رہتے تھے اور ہمیشہ کہتے تھے کہ "سب ٹھیک ہوگا"۔ اداکار نے لکھا کہ ان کے دوست نے زندگی کو بے فکری اور خوش دلی کے ساتھ گزارا اور ہر صورتحال کا مقابلہ مضبوطی سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سشیل کمار نے زندگی کو ایک مضبوط انسان کی طرح جیا اور موت کا سامنا بھی غیر معمولی حوصلے کے ساتھ کیا، جس کے بعد ان کے پاس صرف خوشگوار یادیں رہ گئی ہیں۔ 
سلمان خان نے ایک اور پیغام میں زندگی اور موت کی حقیقت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان ایک دن اس دنیا سے چلا جاتا ہے، لیکن وقت اور طریقہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر روایتی تعزیتی الفاظ جیسے "RIP" کے استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے دوست کو ایک مکمل، زندہ دل اور باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھنا چاہتے ہیں، نہ کہ صرف ایک یاد کے طور پر۔