جرمنی: ڈریسڈن میچ میں شائقین کے میدان میں گھسنے پر ہنگامہ، پولیس مداخلت

جرمنی: ڈریسڈن میچ میں شائقین کے میدان میں گھسنے پر ہنگامہ، پولیس مداخلت

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے ہنگامے نے کھیل کے ماحول کو شدید متاثر کر دیا، جس پر حکام نے فوری ایکشن لیا۔

رپورٹس کے مطابق سیکنڈ ڈویژن لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈن اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ کے آغاز ہی میں متعدد شائقین اچانک میدان میں داخل ہو گئے، جس سے صورتحال بے قابو ہو گئی۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کیا، مختلف گروپس کو الگ کیا اور اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بحال کی۔ اس ہنگامے کے باعث میچ تقریباً 20 منٹ کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا، جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔پولیس نے امن و امان میں خلل ڈالنے، جسمانی نقصان پہنچانے، املاک کو نقصان پہنچانے، توہین آمیز رویے اور ٹکٹ فراڈ کے الزامات کے تحت ایک درجن سے زائد کیسز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ڈائنامو ڈریسڈن کی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہنگامے سے وہ شائقین بھی متاثر ہوئے جو شامل نہیں تھے۔ کلب کے فنانس ڈائریکٹر اسٹیفن زمرمن نے متاثرہ تماشائیوں سے معذرت کی۔