وزیراعلیٰ مریم نواز کا مری میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مری میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت ادویات و ٹیسٹ کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی اور فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ اور افادیت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔عوام نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ“یہ ایک شاندار اقدام ہے، ضعیف خواتین اور دور دراز علاقوں کے لوگ بغیر کسی مشقت کے گھر کے قریب علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہسپتال ہمارے دروازے پر پہنچ جائے گا۔”مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ"عوام کی سہولت کے لیے اب فیلڈ ہسپتال خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔

"انہوں نے مزید بتایا کہ"اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے سوا کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔"وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔""صحت کی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہیں، ہم اپنی عوامی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔""انسانیت کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے۔"