دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے ایک اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے روایتی شناختی کارڈ کی جگہ بائیو میٹرک ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں شناخت اب چہرے کی پہچان اور جدید AI ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی، اماراتی شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی