لوہاری ، گڑھی شاہو سے گاڑیاں ، اقبال ٹائون ودیگر علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری
ضیاء الدین،واجد، عمران،سلطان،تبریزسمیت متعدد شہری لٹ گئے، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں ضیاء الدین سے 4لاکھ 70 ہزار روپے اور موبا ئل فون،غازی آباد میں واجد سے 4لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں عمران سے4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں سلطان سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،رائیونڈ میں تبریز سے 3 لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔لوہاری اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور ،اقبال ٹائون اور نواب ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔باٹا پور کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ایک شہری سے25 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ شمالی چھائونی کے علاقے عسکری 10 میں عادل کی گاڑی چوری ہو گئی۔ڈیفنس سی میں ڈاکوئوں نے زین سے 54 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، امجد کے گھر سے چور 8 لاکھ روپے نقدی اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔