متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کیمال وزر سے محروم

لیاقت آباد میں شہری سے 3لاکھ ، سبزہ زار میں اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے 
گلشن اقبال ، ٹبی سٹی ،سول لائنز اور ستوکتلہ کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں سرفراز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں عبدالشکور سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں نوید سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں لیاقت سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں نواز سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔شیرا کو ٹ کے علاقے میں سردار سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلشن اقبال سے اختر، ٹبی سٹی سے کاشف سول لائنز سے احسن اور ستوکتلہ سے حسیب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔