ادھار کے 60 ہزار ر واپس مانگنے پر ماموں نے بھانجا قتل کردیا

 راولپنڈی(آئی این پی)ادھار کے پیسے 60 ہزار مانگنے پر ماموں نے بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے معروف چوک صادق کلب کے قریب پیش ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماموں نے اپنے بھانجے کو قتل کردیا، بھانجے نے ماموں سے ادھار واپسی کا تقاضہ کیا تھا۔رقم واپسی کا تقاضا کرنے پر ماموں اور بھانجے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد ملزم نے ساتھیوں سمیت بھانجے کی کار پر فائرنگ کردی۔