اوقات کی خلاف ورزی پر 90 کاروباری مراکز سربمہر

ریت کے ٹرک پر ترپال نہ ہونے پر ڈمپنگ اڈاکے مالک کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی اوقات کار کی خلاف ورزی پر ہرتحصیل میں کارروائیاں جاری رہیں، 75 دکانیں، ایک شادی ہال اور14 ریسٹورنٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ دوسری طرف ریت کے ٹرک پر ترپال نہ ہونے پر ڈمپنگ اڈاکے مالک کو موقع پر گرفتار کر ایا دیا گیا۔ اب تک 8 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ مقدمات کا اندراج بھی کر ایا گیا۔علاوہ از یں بسم اللہ چوک حفیظ طیب روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ مین سروس روڈ سے سبزیوں کی 2دکانیں ہٹا دی گئیں۔